اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیات پر کیسے اثرانداز ہورہی ہے؟ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کردی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ماحولیات کا خیال ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے پہلے ہزار بار سوچناپڑے گا۔
روسی نژاد کینیڈین کمپیوٹر سائنسدان ساشا لوسیونی نے خبردار کیا ہے کہ وہ اس نئی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مشن پر ہیں، کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس روایتی سرچ انجن کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ توانائی استعمال کررہی ہے۔
امریکی میگزین ٹائم کے مطابق ساشا لوسیونی کو اے آئی کے حوالے سے دنیا کی 100 سب سے زیادہ بااثر شخصیات کے حوالےسے جانا جاتا ہے ،جنہوں نے حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی اور مڈ جرنی Midjourney جیسے پروگراموں میں توانائی کے اخراج کی مقدار معلوم کی ہے۔
ساشا نے رواں سال 2024 میں مونٹریال میں آل اِن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر تشویش کا اظہار کیا کہ انٹرنیٹ پر تلاش کیلئے جنریٹو اے آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لینگویج ماڈلز جن پر اے آئی پروگرامز کی بنیاد رکھی گئی ہے، ان کو اربوں ڈیٹا پوائنٹس پر تربیت دینے کیلئے کمپیوٹنگ کی بہت زیادہ صلاحیتوں اور طاقتور سرورز کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ہمارا ماحول متاثر ہورہا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی نے ٹاسکس نامی کارآمد فیچرمتعارف کروا دیا
جنوری 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا انتقال کرگئے
اکتوبر 10, 2024 -
پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے اہم فیصلہ
اپریل 22, 2024 -
ٹیکس ہدف کامشن:حکومت نان فائلرزکےخلاف ان ایکشن
ستمبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔