بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں درخواست پرسماعت

0
32

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں عدالت پروڈکشن اور بریت کی درخواست پرسماعت۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش، بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت، پروڈکشن پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی،

بانی پی ٹی آئی کو عدالت طلب کیاجائے، پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث کرلیں، اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ (جج شائستہ کنڈی)

بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتےرہےہیں، زمان پارک آپریشن کیاگیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا یے، بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں، (وکیل نعیم پنجوتھا کی استدعا) ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، بریت پر سماعت کیلئے پروڈکشن ضروری نہیں ، (جج شائستہ کنڈی)

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست مسترد کردی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیے۔

بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کی حد تک ہیں ، (وکیل نعیم پنجوتھا) ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا نہ بتایاگیا۔

مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں،

کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟ (جج شائستہ کنڈی) اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا، لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے

Leave a reply