بلوچستان میں بھی ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی

0
63

پاکستان ٹوڈے: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بھی ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد حکومت ِ بلوچستان نے بھی صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنےکا اعلان کردیا۔۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہے۔ کہ حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کی بجائے عوام کے زیر استعمال لانےکا فیصلہ کیا ہے، حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جا ئےگا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا،کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ، پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کیلئے مخصوص ہوگی، جس سے بلوچستان کے لوگوں کوناصرف صحت کی معیاری سہولت ملے گی،بلکہ صوبے میں ہیلتھ ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply