بنگلہ دیش کرکٹ اےٹیم پاکستان پہنچ گئی

0
13

بنگلہ دیش کرکٹ اےٹیم دورہ پاکستان کےلئےاسلام آبادپہنچ گئی۔
بنگلہ دیش اےٹیم ڈھاکہ سےبراستہ دوحہ پاکستان پہنچی ،بنگلہ دیش اےٹیم پاکستان شاہینزکےخلاف دوچارروزہ اورتین ون ڈےمیچوں کی سیریزکھیلےگی ۔
بنگلہ دیش اےاورپاکستان شاہینزکےدرمیان ریڈبال اوروائیٹ بال سیریز13 اگست سے30اگست تک اسلام آبادکلب میں کھیلی جائےگی۔
تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔پہلا چار روزہ میچ تیرہ سے سولہ اگست تک ہوگا۔جبکہ دوسرا چار روزہ میچ بیس سے تیئس اگست تک کھیلا جائے گا۔اورتین ون ڈے چھبیس، اٹھائیس اور تیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply