توشہ خانہ نئے ریفرنس میں اہم پیشرفت

0
43

توشہ خانہ کےنئےریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کردی گئی۔
کیس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید کے سربراہی میں عدالت پیش ہوئی ۔ملزمان کی جانب سےوکیل ظہیر عباس چودھری اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ۔
نیب ٹیم نےاستدعاکی کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا14روزہ جسمانی ریمانڈدیاجائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
نیب ٹیم نےملزمان کی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوآٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔
احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔

Leave a reply