توہین الیکشن کمیشن کیس:سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا،ممبرکمیشن
بانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبرکمیشن نےریمارکس دئیےکےسیاستدان کاکام گالی دیناتھوڑی ہوتاہے، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نےکی ۔فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کےہمراہ کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ بانی تحریک انصاف کےوکیل شعیب شاہین ہائی کورٹ میں مصروف ہیں ۔
فیصل چودھری نےدلائل کےدوران کہاکہ الیکشن کمیشن نے دو آرڈر کیے تھے جو دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے ، ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی دے رہاہوں، الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا، ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا ، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے کیس پر بھی لاگو ہو گا۔عمران خان کے کیس پر بھی چارج فریم کو review کریں۔
فوادچودھری نےکہاکہ ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں ، معذرت سے شروع کرنا چاہتا ہوں،میں ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں۔
ممبرکمیشن نےریمارکس دئیےکہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا آگے کیا ہو گا،آپ معافی نامہ دے دیں۔
فوادچودھری نےکہاکہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے ، کیپٹن صفدر نے کیا کیا کہہ دیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں ،آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئےگی۔ آپ پی ٹی آئی کو41 سیٹیں دے دیں ۔
ممبرکمیشن نےکہاکہ تحریک انصاف کی بنیں گی تو ضرور دیں گے ،چارج فریم کے لیے کیس رکھتے ہیں ، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ ہائی کورٹ آرڈرچارج فریم سے متعلق ہے، اس آرڈر کو تسلی سے پڑھ لیں ،ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے ۔
فوادچودھری نےکہاکہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی،آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔
ممبرکمیشن نےکہاکہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں ،آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔
ممبرالیکشن کمیشن نےکیسز کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پراسرار ’’تیرتی‘‘ سبز جھیل کی دریافت
مئی 20, 2024 -
اکشےکمارکااصل نام کیا،اداکار نےبتادیا
جولائی 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔