جان کی بازی لگادوں گی آپ کےخواب نہیں بکھرنے دوں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
21

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ جان کی بازی لگادوں گی آپ کےخواب نہیں بکھرنے دوں گی۔
فیصل آبادمیں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کےچیک تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ طلبہ کی طرف سےبےپناہ محبت میرےلیےاعزازکی بات ہے،آج کی مہمان خصوصی طلبہ ہیں،6جامعات میں اسکالرشپ تقسیم کرچکی ہوں،آج لگتاہےریاست ماں جیسی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بغیرکسی قصورکے5ماہ جیل میں کاٹے،سب بچےخواب دیکھتے ہیں میں نےبھی خواب دیکھے،اس سال 30ہزاراسکالرشپس کی گئی ہیں،آئندہ سال 50ہزاراسکالرشپس دیں گے،میں نےآپ کوجیل کی سلاخوں کانہیں ،تعمیر کاراستہ دکھاناہے،ہم نےصعوبیتں برداشت کیں لیکن انتقام کی سیاست نہیں کی،میں نےکبھی کسی کوتوڑپھوڑکرنےاورحملہ کرنےکانہیں کہا،جان کی بازی لگادوں گی آپ کےخواب نہیں بکھرنے دوں گی۔

Leave a reply