جب دین اورقانون نےدوسری شادی کی اجازت دی ہےتو کیامسئلہ ہے؟جویریہ عباسی

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ جویریہ عباسی نےکہاہےکہ جب آپ کے دین اور قانون نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے تو کیا مسئلہ ہے؟
حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی نےایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں پراداکارہ سے اُن کی دوسری شادی سمیت مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئے۔
ہوسٹ نےاداکارہ سےسوال کیاکہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر والدین میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا تو اگر وہ شادی کرنا چاہیں تو بچے کہتے ہیں کہ نہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔
جس کاجواب دیتےہوئےاداکارہ جویریہ عباسی کاکہناتھاکہ ایسا نہیں ہوتا کہ بچے کہیں چلو ماں یا باپ تنہا ہیں تو اس کی شادی کرا دی جائے، اگر کرلیں تو بچے ساری زندگی دل میں رنجش رکھتے ہیں کہ شادی کیوں کی، یہ انتہائی غلط بات ہے۔
اداکارہ نے کہا سب بچے شادی کرکے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں لیکن ماں بیچاری اکیلی رہ رہی ہوتی ہے، میرے نزدیک یہ بہت افسوسناک بات ہے۔ بچوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے والدین انسان ہیں، ان کی اپنی ضرورتیں ہیں، انہیں بھی ذہنی طور پر سکون کی ضرورت ہے، والدین کو بھی اپنی زندگی میں کچھ کرنے دینا چاہیے۔
دوسری شادی کےسوال پراداکارہ کاجواب میں کہناتھاکہ جب آپ کے قرآن نے آپ کو اجازت دی ہے، آپ کے دین اور قانون نے اجازت دی ہے تو کیا مسئلہ ہے؟ اگلے کو جینے دینا چاہیے۔
یادرہےکہ جویریہ عباسی کا نکاح عدیل حیدر سے رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔
واضح رہےکہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

Leave a reply