جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصورعلی شاہ
ٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دئیےکہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟
سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا تذکرہ ہوا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس عائشہ اےملک نےریمارکس دئیے کہ کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم ریگولر بینچ سن رہے ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دئیے کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا تب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے، ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا،بار بار سوال سامنے آرہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتے ہیں تو کیا ہوگا؟ ہمیں کون روکنے والا ہے؟ نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے،آئینی کیسز ریگولر بینچ نہیں سن سکتا، وکلاء کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں آرہی۔
جسٹس عقیل عباسی نےکہاکہ ابھی ہم یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں؟
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نےکہاکہ آرٹیکل 2 اے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ کیا کیس آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر بینچ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ ہم آپ کی گزارش پر کوئی نقطہ نظر نہیں دے سکتے، کیس کو ملتوی کر دیتے ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےمسکراتےہوئے ریمارکس دئیےکہ ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں۔
عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا
دسمبر 14, 2024حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے،خالدمقبول صدیقی
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نرگس فخری کی بہن دوہرےقتل کےالزام میں گرفتار
دسمبر 3, 2024 -
سکولوں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز
مئی 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔