جلسے سےروکاگیاتومینارپاکستان پرپوری قوم احتجاج کرےگی،عمران خان
بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ لاہورمیں جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پرپوری قوم احتجاج کرےگی،گارنٹی کے باوجود اسلام آباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کااڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے ،لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا جمہوریت تباہ کرنے کا مطلب آزادی ختم کرنا ہوتا ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے سپریم کورٹ ،جمہوریت اورآزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ گارنٹی کے باوجود اسلام آباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے اسلام آباد کے جلسے سے متعلق ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا، لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، ملک کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بے نقاب ہوئی ہے جو یہ کررہے یہ جمہوریت کی تباہی نہیں تو کیا ہے ،مارشل لاء میں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے ،مشرف کا الیکشن انکے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی،8 فروری کے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں ،فراڈ کو کور کرنے کیلئےامپائر کو ساتھ ملا کر یہ سب کیا جارہا ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی بات اس لیئے کرتا ہوں کیونکہ آج بھی ملک میں وہی حالات ہیں۔ ملک کے یہ حالات مشرف اور ضیاء الحق کے دور میں بھی نہیں تھے ،8 فروری کے الیکشن میں واضح ہو گیا تھا کہ قوم کہاں کھڑی ہے، قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کیلئے تباہ کررہے ہیں۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نبی کریمؐ نےسکھایامظلوم کی مددکرناایمان کاحصہ ہے،صدرمملکت
ستمبر 17, 2024 -
پاسکوگندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
اگست 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔