حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے23 برس بیت گئے

0
39

پاکستان کے معروف لوک گلوکار حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے23 برس بیت گئے ۔

ان کی گائیکی کی لوک دُھنیں فن ِموسیقی میں آج بھی اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔  شاہ حسین کے کلام ’’مائے نی میں کینوں آکھاں‘‘ نے حامد علی بیلا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور وہ امر ہو گئے ۔

حامد علی بیلانے بلھے شاہ ، سلطان باہو،شاہ حسین اور خواجہ غلام فرید جیسے صوفیائے کرام کا کلام نہایت دل سوزی سے گایا۔ حامد علی بیلا نے27 جون 2001 کووفات پائی۔

اگرچہ انہیں زندگی میں توکسی سرکاری اعزاز سے نہ نوازا گیا،لیکن اُن کاگایا کلا م آج بھی سننے والوں کے دلوں میں سوز پیدا کردیتا ہے، جو حامد علی بیلا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

Leave a reply