وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخواتین وکلاکی درخواست پربارروم اور ڈے کیئر سینٹربنانےکاحکم دےدیا۔
خواتین وکلانےعدالت عالیہ کودرخواست کی تھی کی ضرورت کےپیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جائیں۔
جس پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےکی تین تحصیلوں میں خواتین وکلا کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے لیڈیزبار رومز بنانے کے لیے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دُور دراز علاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لیے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ خواتین وکلا کے لیے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔خواتین وکلا کے لیے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔
اس بارےمیں گفتگو کرتےہوئےایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کاکہناتھاکہ جنڈ،فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کیے جائیں گے۔ خواتین وکلا کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹرز بھی قائم ہوں گے۔ تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلا کی سہولت کے لیے چھوٹا کچن بھی بنایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے2025کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔