
دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول سوشل نیٹ ورک کون سا ہے؟عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنیوالی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سےڈیجیٹل 2025، گلوبل اوور ویو رپورٹ کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فروری 2025 تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے ،جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔
پورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے ،جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ہے اور اسے استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 3.07 بلین ہے۔
ذہن نشین رہے کہ فیس بک پہلا سوشل نیٹ ورک ہے ،جو ایک ارب رجسٹرڈ اکاؤنٹس کو عبور کرچکا اور اس وقت اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا نیٹ ورک 4 بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مالک ہے، جن میں فیس بک بنیادی پلیٹ فارم، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام شامل ہیں، ان میں سے ہر ایک پلیٹ فارم کے یوزر کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرا سب سے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب ہے، جس کے صارفین کی تعدادفروری 2025 تک 2.53 بلین تھی۔انسٹاگرام اور واٹس ایپ 2 بلین یوزرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹک ٹاک 1.59 بلین صارفین کے ساتھ دنیا کا 5 واں مقبول ترین سوشل پلیٹ فارم ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت،وزیراعظم کا شہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت
جولائی 16, 2024 -
سندھ: بچی سے زیادتی کا معاملہ
مئی 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔