دنیا کی پہلی جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑی، جو الٹا بھی چل سکتی ہے

0
22

دنیا کی پہلی جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑی، جو الٹا بھی چل سکتی ہے۔یہ کوئی اپریل فول نہیں، درحقیقت یہ دنیا کی پہلی گاڑی ہے، جو الٹی بھی چلائی جا سکتی ہے۔
میکمورٹری نامی کمپنی کی سپیرلینگ نامی گاڑی دنیا کی پہلی گاڑی ہے، جسے الٹا بھی چلایا جاسکتا ہے۔یہ الیکٹرک ہائپر گاڑی جدید ترین فین ٹیکنالوجی کی بدولت ایسا کر پاتی ہے،یہ ٹیکنالوجی اتنی طاقت پیدا کرتی ہے کہ وہ چھت پر بھی دوڑ سکتی ہے۔اس گاڑی کو الٹا چلانے کا تجربہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ایک ٹریک پر کیا گیا، جس میں اسے ڈاؤن فورس آن ڈیمانڈ موڈ پر چلایا گیا۔
اس موڈ میں گاڑی میں نصب متعدد پنکھوں نے ایک ویکیوم پیدا کیا ،جس کے نتیجے میں وہ گاڑی اس سطح پر چپک گئی، جس پر وہ کھڑی تھی۔اس کے بعد وہ ٹریک سست روی سے 180 ڈگری میں گھوم گیا اور سیدھی کھڑی گاڑی الٹی ہوگئی، جس کے بعد ڈرائیور نے اسے سست روی سے کچھ دور تک دوڑایا۔ اس سے ثابت ہوا کہ کسی مخصوص ٹریک پر ہی اسے الٹا چلایا جاسکتا ہے، مگر نئی فین ٹیکنالوجی سے اسے کسی بھی ٹریک یا سطح پر چپکایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply