’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘کی ریلیزبھارت میں خطرےمیں پڑگئی، ہندو انتہاپسند پارٹی نےفلم کی ریلیز رکوانےکےلئے دھمکی دےدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نو نریمان سیناکے رہنما امیا کوپکر نے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں۔ بھارتی فلم کمپنی کا پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان اشتعال انگیز ہے۔
نونریمان سینا کے رہنما نےکہاہےکہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہمارے رہنما راج ٹھاکرے کا حکم ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور ہم ان کے حکم پر عمل کریں گے۔راج ٹھاکرے پاکستان اور مسلمان دشمن بال ٹھاکرے کا بھتیجا ہے۔
واضح رہےکہ 2022میں ریلیزہونےوالی فلم ’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘ نے پاکستان میں کامیابی کےجھنڈےگاڑھےبلکہ بڑابزنس کرکےماضی کےتمام ریکارڈبھی توڑڈالے۔
فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے2اکتوبرکوبھارتی سینماؤں کی زینت بنناتھامگراب پتانہیں یہ فلم بھارت میں ریلیزہوگی یاپھرنہیں ہوگی۔
فلم ’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘1979کی مشہورفلم مولاجٹ کاری میک ہے۔
پاکستان کے لیجنڈ ری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
اکتوبر 11, 2024بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
اکتوبر 10, 2024ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت
اکتوبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔