رافیل طیاروں کی تباہی: آسمان پرپاکستان کےراج کااعلان،برطانوی اخبار

برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ رافیل طیاروں کی تباہی سے آسمان پرپاکستان کےراج کااعلان ہوگیاہے۔
رپورٹ کےمطابق برطانوی اخبارٹیلی گراف بھی رافیل طیارےگرانے پر پاکستان کامعترف ہوگیا۔
رپورٹ میں مزیدلکھاگیاکہ رافیل طیارےگراکر پاکستان نےبھارتی تکبرکے پرخچےاڑادئیے،رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیزاورخطےمیں گیم چینجرہے،پاکستان نےبھارتی رافیل گراکردنیاکےعسکری ماہرین کوحیران وپریشان کردیا،بھارتی رافیل گراکرپاکستان نےفضاؤں میں اپنی برتری ثابت کردی۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ پاکستان نےنادیدہ اورخاموش ٹیکنالوجی سےبھارت پردھاک بٹھادی،بالاکوٹ واقعےکے بعد بھارت اپنےلئےطاقتورجہازخریدتارہا،بالاکوٹ کےبعدپاکستان چین کی مدد سےسائلنٹ ٹیکنالوجی حاصل کرتا رہا،رافیل طیاروں کےبھارتی پائلٹس کوسمجھ ہی نہ آسکاانہیں کس چیزنےتباہ کیا،بھارتی رافیل طیاروں کےپائلٹس کواپنی طرف آتےہوئےموت کی خبرتک نہ ہوئی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ تمام بھارتی پائلٹس حیران ہوگئےاگررافیل تباہ ہوسکتاہےتو کوئی نہیں بچ سکتا،سنسرفیوژن ٹیکنالوجی کےتیزرفتارمیزائل کی رافیل پائلٹ کو خبرتک نہ ہوئی،پاک چین سنسرفیوژن ٹیکنالوجی نےرافیل کوٹارگٹ لاک کرنے تک کاموقع نہیں دیا،بھارتی رافیل کی تباہی صرف ٹیکنیکل ناکامی نہیں بھارت کیلئےعلاقائی شکست کابھی پیغام ہے،بھارت کوپتہ لگ گیاپاکستان کے پھیلائےٹیکنالوجی ٹریپ میں طیاروں کی موت یقینی ہے۔پاک فضائیہ نےآسمانوں پراپنی برتری کی واضح مثال ثابت کردی۔
برطانوی صحافی میمفس بارکر کاکہناہےکہ ہتھیارنظرہی نہ آئےتورافیل کاپائلٹ خودکوکیسےبچائے؟بلومبرگ نےبھی لکھابھارتی جہازوں کوپاکستانی ٹیک ٹریپ نےاندھاکردیا،یہ کوئی ڈاگ فائٹ نہیں تھی بلکہ بھارتی اورگلوبل ڈاکٹرئن کاخاتمہ تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کااجلاس آج صبح 11بجے شروع ہوگا
اپریل 16, 2024 -
یوٹیوب کا 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔