باسط علی نے سلمان علی آغاکوتمام فارمیٹ کیلئےکپتان کا مضبوط امیدوارقرار دیدیا

سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی ،’’سلمان آغا کو ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان‘‘سابق کرکٹرباسط علی نے سلمان علی آغاکی تصویرکےساتھ ایکس پوسٹ کردی۔
سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔
سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔باسط علی کی ٹوئٹ نے کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں قیادت کی تبدیلیوں کیلئے 2 نام زیر غور ہیں، جن میں سعود شکیل اور سلمان آغا کا نام سر فہرست ہے۔
واضح رہےکہ نومبر 2023 میں اوپنر شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 جیتے جبکہ 9 میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔
ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول اوروینیوزجاری
جون 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گی: رانا ثناء اللہ
فروری 26, 2024 -
ممکنہ آئینی ترمیم:قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہیں گے
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔