ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر کسی بھی دباؤ سے خوفزدہ بھی نہیں ہوگا،چیف جسٹس ایرانی سپریم کورٹ

0
1

ایران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل کبھی ترک نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم کسی بھی دباؤ سے خوفزدہ بھی نہیں ہوگا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر قومی وقار کو خطرہ لاحق ہوا تو ایران اس کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا، جو کہ قوم کا واضح مؤقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، لیکن سفارت کاری عقل اور منطق پر مبنی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ یا زبردستی کو قبول نہیں کرے گا اور جو فریق جارحیت یا دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا، وہ مذاکرات میں بھی اپنی شرائط مسلط نہیں کر سکتا۔
غلام حسین محسنی نے کہا کہ ایران امریکا کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گا اور جنگی جرائم میں ملوث افراد کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ساتھ ہی نقصانات کا ازالہ بھی طلب کیا جائے گا۔

Leave a reply