ایران نے پاکستان کے ذریعے اپنی نئی تجاویز امریکا کو بھجوادیں ،رائٹرز

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے بھجوا دی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی ہیں، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے مذاکرات سے متعلق تیار کردہ مسودہ گزشتہ روز پاکستان کے حوالے کیا، جسے بعد ازاں امریکا تک منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔















