سندھ حکومت کی ہندوطلبہ کیلئے نصاب میں3مذہبی کتب شامل کرنےکی منظوری

0
108

محکمہ تعلیم سندھ نے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کو باضابطہ طور پر نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب سے متعلق تین کتب نصاب کا حصہ بنائی جائیں گی۔
تعلیمی سال 2026-27 سے سرکاری سکولوں میں ہندو طلبہ کو یہ مذہبی کتب پڑھائی جائیں گی۔
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کمار ہاسیجا نے اس فیصلے کو ہندو برادری کا دیرینہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
ان کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈھائی لاکھ سے زائد ہندو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف کتابوں کی فراہمی کافی نہیں، بلکہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی دستیابی بھی ضروری ہے۔

Leave a reply