سعودی عرب:مزدوروں پر پابندی نافذا کردی

0
47

ریاض : سعودی عرب کی وزارت افرادی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظر تیز دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی نافذا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے براہ راست تیز دھوپ میں محنت مزدوری کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت 15 جون سے 15 ستمبر تک یہ پابندی نافذا لعمل ہوگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے جمعرات 10 جون کو حکم جاری کیا تھا کہ کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر دوپہر بارہ سے کر سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام نجی اداروں کو اس کا پابند بنادیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے یہ پابندی نجی اداروں کے کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی ہے اور انہیں اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ کارکنان کو محفوظ ماحول فراہم کریں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کی صحت و سلامتی متاثر ہوتی ہو۔

شکایات کے لیے آن لائن ایپلیکیشن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، جہاں صارفین شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اور اگ اس حوالے سے اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ کیئر سروس 19911 پر رابطہ کرکے معلوم کرسکتا ہے۔

 

Leave a reply