سعودی وزیرسرمایہ کاری 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے

0
46

سعودی وزیرکی سربراہی میں 130سرمایہ کاروں کاوفد3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔
خالد عبدالعزیز الفالح سعودی سرماریہ کاری وفدکی سربراہی کررہےہیں،ان کی زیرقیادت130سرمایہ کاراسلام آباد میں پہنچےہیں۔
وفاقی وزرا مصدق ملک، جام کمال اور عبدالعلیم خان نےنورخان ائیربیس پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر ، بزنس، سیاحت، انڈسٹری، افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے حکام وکمپنیاں شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں اور سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پردستخط کیےجائیں گے۔
واضح ر ہےکہ سعودی سرمایہ کاروں کاوفدگزشتہ رات کواسلام آبادپہنچاتھا۔

Leave a reply