سلمان خان انجری کاشکار:شوٹنگ کےدوران2پسلیاں ٹوٹ گئیں

0
19

بالی ووڈکےدبنگ خان شوٹنگ کےدوران انجری کاشکارہوگئےجس سےسلمان خان کی دوپسلیاں ٹوٹ گئیں،اداکارنےتصدیق کردی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈمیں دبنگ خان کےنام سےپہچان رکھنےوالےسلمان خان اپنی فلم’سکندر‘کی شوٹنگ کےدوران انجری کاشکارہوگئےتھے۔جس کےبارےمیں اداکارنےخودبھی تصدیق کی۔
دوسری جانب سلمان خان کےبارےمیں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دبنگ خان بگ باس18کےسیزن کی میزبانی نہیں کرینگے، تاہم اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیوں کہ سلمان نے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل سلمان خان ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ ’بگ باس 18′ کے پرومو ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے بگ باس سیٹ پر پہنچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں’ سکندر‘ کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کردی ہے۔

Leave a reply