بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ سپریم کورٹ اورمعیشت سمیت پور انظام ڈول رہاہے،چیف الیکشن کمیشن کوپتاہےاس پرآرٹیکل6لگےگا،اسی لئے الیکشن فراڈکودبایاجارہاہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتہ چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں، گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں ،ججز پڑھ کرسنا دیتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ،الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہیے ،آٹھ فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا،ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسیٰ نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، نو مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی،جواب دیں ،سی سی ٹی وی فٹیجزکہاں گئیں ،یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے، ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔ گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی چھ بجے ختم ہوتا ہے ساری قوم کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے اس پر آرٹیکل سکس لگے گا، اسی لئے الیکشن فراڈ کو دبایا جارہا ہے چیف جسٹس بھی الیکشن فراڈ کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بجھوا دیتا ہے، سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تعریف چیف جسٹس کرتا ہے ،ان کا مقصد یہ ہے کہ فراڈ سامنے نہ آ جائے اور پی ٹی آئی اوپر نہ آجائے ۔پی ٹی آئی کے ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے ،آج ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو کہا تھا اس پر چیف جسٹس نے کیا کیاراولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں ،آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرکے قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں ۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوناایک بارپھرمہنگاہوگیا
ستمبر 10, 2024 -
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بوندا باندی
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔