مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ کی خوبصور ت سیاحتی وادیوں ناران، کاغان اور بابوسرٹاپ جانیوالےسیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری۔
بابوسر ناران شاہراہ کو 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی ہے ، سیاح موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحت کی غرض سے ان خوبصورت وادیوں کا رخ کر سکتے ہیں، تاہم سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔
انتظامیہ کے مطابق سیاح صبح 9 سے شام 5 بجے تک سفر کرسکتے ہیں۔بابو سر ناران شاہراہ ہرسال موسم سرما میں ہونیوالے شدید برف باری کے باعث بند ہو جاتی ہے،لہٰذا مقامی انتظامیہ کی طرف سے سمرسیزن کا آغازہوتے ہی برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا تھا، جو گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے اوراب سیاح ان خوبصورت وادیوں کا رخ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیےکھول دیا گیا تھا،جس سے علاقے میں موسم گرما کی تعطیلات ہوتے ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اب بابوسر ناران شاہراہ کے کھلنے کے بعد سیاح ناران سے آگے بابوسرٹاپ تک بھی جا سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل
نومبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔