حکومت کا 10 روپےکا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

0
7

وفاقی حکومت نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کیے جا رہے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے نوٹوں کی تیاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جبکہ 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر تقریباً 14 روپے لاگت آتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی ایک وجہ اس کی نسبتاً زیادہ پیداواری لاگت بھی ہے، جبکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کابینہ کی متعلقہ کمیٹی کے ذریعے حتمی مراحل میں ہیں۔
اجلاس میں جعلی کرنسی کی روک تھام، نئے ڈیزائن کی منظوری کے عمل اور نوٹوں کی تیاری میں تاخیر پر بھی ارکان نے سوالات اٹھائے۔

Leave a reply