سیاحوں کی موجیں: وادیٔ کاغان میں گلیشیر ہٹا کر سڑک لولو سر جھیل تک بحال

سیاحت کا فروغ اورسیاحوں کاخاص خیال،بالاکوٹ ، وادیٔ کاغان میں گلیشیر ہٹا کر سڑک لولو سر جھیل تک بحال کردی گئی۔
موسم گرما میں ٹھنڈے موسم اور برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی ملک بھر سے آمد کا سلسلہ جاری۔جنت نظیروادیٔ کاغان میں گلیشیر کو ہٹا کر لولو سر جھیل تک سٹرک کو بحال کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) حکام کے مطابق لولوسر سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کھولنے کیلئے دو طرفہ کام جاری ہے، مئی کے آخری ہفتے تک سڑک کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
این ایچ اےحکام کا کہنا ہے کہ جلکھڈ سے کشمیر کو ملانے والی رابطہ سڑک کو کھولنے کیلئے بھی مشینری نے کام شروع کر دیا ہے۔قدرتی حسن سے مالا مال لولو سر جھیل ناران چلاس روڈ پر واقع ہے۔ لولو سر جھیل وادیٔ ناران سےتقریباًایک گھنٹے کی مسافت پر وادیٔ کاغان اور کوہستان کی سرحد کے سنگم پر واقع ہے۔ یہاں آنیوالے سیاح اس خوبصورت جھیل کےدلکش نظارے دیکھ کراس کے سحر میں کھو جاتےہیں۔
لولوسر دراصل بلند و بالا پہاڑوں اور جھیل کے مجموعے کا نام ہے۔ دریائے کنہار میں پانی کا بڑا ذریعہ یہی لولوسر جھیل ہے، اس جھیل کا پانی شیشے کی طرح گہرا نیلا اور صاف ہے ، لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جب جھیل کے صاف پانی میں پڑتا ہے ،تو اسے دیکھنے کیلئے آنیوالے سیاحوں کا دل موہ لیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لولو سر جھیل کے دلکش و دلفریب نظارے کرنے کیلئے موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے خوشخبری۔
مئی 7, 2024 -
ٹی20ورلڈکپ:آئی سی سی کوفائدہ یانقصان؟رپورٹ جاری
جولائی 18, 2024 -
نوجوانوں کے تحفظ کیلئے انسٹا گرام میں نئے ٹولز متعارف
اکتوبر 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔