سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی آج ہو گی

0
30

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) الیکشن کمیشن میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی سکرونٹی کا عمل ہوگا۔

پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشستوں کیلئے 17،خواتین کی نشستوں کیلئے5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ٹیکنوکریٹس اور غیر مسلم کی نشست پرتین، تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے، ن لیگ کی جانب سےاحد چیمہ ،پرویز رشید، مصدق ملک، ناصر بٹ نے کاغذات جمع کرائے
سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حامد خان ،زلفی بخاری اور اعجاز منہاس نے کاغذات جمع کرائے۔

خواتین کی نشست پر سنی اتحاد کی ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید نے کاغذ جمع کرائے
مسلم لیگ ن کی انوشے رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے کاغذ جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ کو مکمل ہوگی،21 مارچ کوکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی، ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک صادرکئے جائیں گے،2 اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

Leave a reply