وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےمشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) کا باقاعدہ اجلاس بلانے کےلئےباضابطہ طورپروزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےخط کےمتن میں کہاگیاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔
خط میں اجلاس کے بروقت انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، جو وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت کاایک بارپھرشبلی فرازکانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم
ستمبر 27, 2024 -
دوسراٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،239رنزبنالیے
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔