مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نےکہاہےکہ شہبازشریف حکومت میں شرمندگی کےنئے ریکارڈ بن رہےہیں۔
بنگلہ دیش سےتاریخی شکست اوروائٹ واش کےبعدتحریک انصاف نےبھی حکومت پرتنقیدکےنشتربرسادئیے۔رہنماپی ٹی آئی ومشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ بنگلہ دیش کےہاتھوں اپنےہی ملک میں وائٹ واش کاسامناکرناپڑاہے،محسن نقوی کوپی سی بی چیئرمین شپ الیکشن میں بدترین دھاندلی کےانعام میں ملی،کرکٹ کی بہتری محسن نقوی کی ترجیحات میں شامل نہیں،جعلی حکومت اورمحسن نقوی کی ترجیحات پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ ہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ شہباز شریف حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کےبعد محسن نقوی نےٹیم میں سرجری کا شوشہ چھوڑا تھا، اسی دن میں نےکہا تھا کہ سرجری فارم 47 حکومت کی ہونی چاہیے، فارم 47 کی جعلی حکومت نےکرکٹ کے میدانوں کو بھی سیاست کی نذر کیا ہے جب کہ ارشد ندیم نے اپنی ہی محنت پر ریکارڈ بنایا تھا، اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں 10 اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فیصل آباد: بابراعوان کا میڈیا سے بیان
جون 3, 2024 -
بجلی ٹاور گرنے کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔