ایران کی بڑی کامیابی ،امریکا نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری بیڑا مشرق وسطیٰ سے واپس بلا لیا

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ 300 دن سے زائد طویل سمندری تعیناتی مکمل کرنے کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز تقریباً 10 ماہ تک مشرق وسطیٰ میں تعینات رہا، جہاں اس نے ایران سے کشیدگی اور دیگر آپریشنز کے دوران اہم کردار ادا کیا۔
اس طویل تعیناتی کے باعث امریکی بحری طاقت کی موجودگی میں وقتی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس مشن میں بحیرہ عرب میں آپریشنز، سمندری نگرانی اور مختلف عسکری سرگرمیاں شامل تھیں، جبکہ وینزویلا کے خلاف بھی بعض اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق طویل سفر کے دوران جہاز کو تکنیکی مسائل اور مرمت کی ضرورت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس کے باعث عملے پر اضافی دباؤ بڑھا۔ اب یہ جہاز مزید مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ورجینیا واپس جائے گا۔
امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی آپریشنل ضروریات کے تحت کی گئی تھی، تاہم اتنی طویل مدت نے عملے کی کارکردگی اور جہاز کی حالت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔یہ تعیناتی سرد جنگ کے بعد طویل ترین مشنز میں شمار کی جا رہی ہے، اگرچہ یہ 1970 کی دہائی کے بعض ریکارڈز سے اب بھی کم ہے۔















