صدرمملکت نےگولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کوہلال امتیاز سے نواز دیا

0
13

صدرمملکت آصف علی زرداری نےپیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی  کا مظاہرہ کرنےپرگولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کوہلال امتیاز سے نواز دیا۔
پیرس اولمپکس میں 92.97کی جیولن تھروپھینک کرارشدندیم نہ صرف ورلڈریکاڈبنایابلکہ پوری دنیاپاکستان کانام بھی روشن کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔صدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ انعام کا بھی اعلان کیا۔بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی ۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا،صدر مملکت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی مسلسل محنت اور لگن کو سراہا،ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا،پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا۔ارشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے ، عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیا،امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے عزم کا اظہارکیا۔
صدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

Leave a reply