عالیہ بھٹ 23فٹ لمبی ساڑھی پہن کرمشکل میں پھنس گئیں

0
15

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ روا ں سال میٹ گالامیں 23 فٹ لمبی ساڑھی پہن کرمشکل میں پھنس گئیں۔
بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ نےکچھ عرصہ قبل بھارتی کامیڈی شومیں شرکت کی جہاں پر ان سےمختلف قسم کےسوال وجواب کیئے گئے۔اداکارہ نےگفتگوکرتےہوئے حیرات انگزانکشافات کئے۔
اداکارہ نےدوران شو میٹ گالامیں اپنےڈیبیوکےبارےمیں بتایاکہ میں نےڈیبیوکےموقع پربہت لمبی ساڑھی پہنی تھی جس کی وجہ سےمیں تقریبا 6گھنٹےتک واش بھی نہ جاسکی تھی
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں جو منفرد ساڑھی پہن کر شرکت کی تھی اسے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔
اداکارہ کی ساڑھی کو163کاریگروں نے1965گھنٹوں میں تیارکیا،اوریہ ساڑھی 9 گز لمبی تھی جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی اور اس کا پلو 23 فٹ لمبا تھا۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں بھی ڈیبیو دے دیا ہے اور وہاں بھی خوبصورت ملبوسات پہنے ریمپ پر اپنے حُسن و انداز سے چار چاند لگا دیے۔

Leave a reply