عدالتی حکم کےباوجودملاقات نہ کرانےپرعمران خان کاعدالت سےرجوع

0
21

عدالتی حکم کےباوجودبانی تحریک انصاف کی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر عمران خان نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
بانی تحریک انصاف عمران خان نےایڈووکیٹ سلمان اکرم اورفیصل چودھری کےذریعےدرخواست دائرکی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنےپرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ،ہوم سیکرٹری پنجاب،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بنایاگیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالتی حکم کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےدستخط سےملاقات کرنےوالوں کی فہرست دی۔
درخواست کےمتن کےمطابق عمرایوب،شبلی فرازاوراسدقیصرسمیت6رہنماؤں کی فہرست دی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی کئی گھنٹےانتظارکےباوجودبانی سےملاقات نہیں کرائی گئی۔

Leave a reply