عمران خان نےکہاہےکہ پوری پارٹی تیار رہے، سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ صحافی جس پریشر میں کام کررہے ہیں وہ جہاد کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور جوش خطابت میں زیادہ بول گئے، صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرسکتا، اچھے اور بُرے لوگ ہر شعبے میں ہوتے ہیں، جج ہمایوں دلاور جس نے میرے خلاف فیصلہ دیا اس کو اربوں روپے کی زمین انعام میں دی گئی، جج ہمایوں دلاور کے خلاف خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا کیس ہے،اینٹی کرپشن پر ایف آئی اے نے کیس بنا دیا ہے، سارے پاکستانیوں کو کہہ رہا ہوں آزادی قانون کی بالادستی اور جمہوریت سے ملتی ہے،عوام کو اسٹریٹ موومنٹ کیلئے نکلنا پڑے گا،اب جہاد کا وقت ہے۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ کوئی بتا دے میری بیوی کو کس جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے؟ صرف ایک آدمی کی انا کی وجہ سے بشریٰ بی بی جیل میں ہیں،نواز شریف کو دبکاکر مُلک میں روکا گیا ہے، ورنہ وہ اب تک لندن میں محظوظ ہو رہا ہوتا،اپنی پارٹی کو کہہ دیا ہے کہ وہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کریں،پھر ہمیں کوئی نہ کہے کہ مُلک کی معاشی حالت کی فکر نہیں،پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہمارے لوگوں کو پکڑا گیا،پی ٹی آئی کو جو بھی دباتا اور ظلم کرتا ہے،اسے اربوں کا فائدہ دیا جاتا ہے،محسن نقوی نے پی ٹی آئی پر ظلم کیے،ظل شاہ کے قتل میں محسن نقوی اور آئی جی پنجاب شامل ہیں،ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے 26 نشانات سامنے آئے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ محسن نقوی کو پی ٹی آئی پر ظلم کے انعام کے طور پر چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا،قاضی فائز عیسیٰ نے ہر ظلم کو تحفظ دیا،ہماری ہیومن رائٹس پٹیشن کو نہیں سُنا،قاضی فائز عیسیٰ ظلم کا حصہ بنا رہا،ہمارا انتخابی نشان تک لے لیا، راولپنڈی کے کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ذمہ دار قرار دیا تھا، قاضی فائز عیسیٰ کو انعام کے طور پر پھر سے مسلط کیا جائے گا، قاضی فائز عیسیٰ انتخابی دھاندلیوں کو نہیں کھلنے دے گا، سُپریم کورٹ کے علاوہ تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں اب اس ادارے پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں، یہ سب اپنی پاور کے لیے کیا جا رہا ہے، کوئی پاکستان کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری آئی،پیسہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے ، ہماری تحریک جمہوریت کیلئے جہاد ہے، عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہوں، عمران خان نےپارٹی کےلئے پیغام میں کہاکہ پوری پارٹی تیار رہے، سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان نےمشاورت کیلئےوقت مانگ لیا
اکتوبر 2, 2024 -
امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
اپریل 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔