عید الاضحیٰ: شہر میں دفعہ 144 نفاذ

0
27

لاہور : عید الاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ سے قبل نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سمیت دریاؤں، نہروں اور ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی نافذ کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ پنجاب بھر میں اتوار 23 جون تک کیا جائے گا، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 23 جون بروز اتوار تک نافذ ہے، دفعہ کا نفاذ امن و امان برقرار رکھنے، ماحولیات اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply