آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست

0
27

لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر، امریکی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کا سکور 609 ہے۔شہرآئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا۔
امریکی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیاہےکہ سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی ائیر انڈیکس نے پیشگوئی کی ہےکہ 6،7 اور 8 نومبر کو لاہور کا آلودگی انڈیکس 600 سے 700 ہو سکتا ہے۔
4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرق سے مغرب کی طرف بھارت سے آنے والی سموگ آلود ہوائیں لاہور اور ملحقہ پاکستانی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں ،فضائی آلودگی انڈیکس میں نئی دہلی 408 سکور سے دوسرے، عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے، بھارتی شہر کلکتہ 160 سکور سے چوتھے نمبر پر ہے۔
پنجاب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر قائم بھٹوں کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے، دھواں پھیلانے سے روکنے کی کڑی نگرانی اور سموگ سے بچاؤ کے اقدامات پر سخت عمل درآمد جاری ہے۔سڑکوں، راستوں اور بازاروں میں پانی کے چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔ماحولیاتی تحفظ اور انتظامیہ کے افسران کے عملے کے ہمراہ فیلڈ آپریشنز، چھاپے اور جرمانے کررہےہیں۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ شہری آئندہ تین دن بہت زیادہ احتیاط کریں،سموگ کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے، بزرگ، مریض اور بچے خصوصی احتیاط کریں۔ماحولیاتی قوانین، ضابطوں اور کسی بھی خلاف ورزی پر شہری 1373 پر فوری شکایات کریں، گرین ایپ کا استعمال کریں۔
مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ موسمیاتی ماہرین کی مشاورت سے مصنوعی بارش کا آپشن استعمال کریں گے، ماسک لازمی پہنیں، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےوارننگ دی کہ مونجی یا فصل کی باقیات جلانا اس وقت ’جلتی پر تیل‘ ڈالنے کے مترادف ہوگا، پوری قوت سے سموگ پھیلانے والے ذرائع کو روکیں گے۔
مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ سموگ کی صورتحال کے حوالے سے قائم مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول تمام ڈیٹا کا مسلسل بغور جائزہ لے رہا ہے۔

Leave a reply