لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش

0
32

ویب ڈیسک:لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بادل برسنےسےگرمی کازورٹوٹ گیا۔بارش سےشہرمیں جل تھل ایک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی درالحکومت لاہورمیں بارش کاسلسلہ رات سےوقفےوقفےسےجاری ہے،جس سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔بارش سےمتعددفیڈرٹرپ کرگئے۔
بارش کےباعث گرمی کازورکم ہونےسےشہریوں کےمرجھائےچہرےکھل اٹھے۔
مال روڈ،جیل روڈ،اچھرہ،مزنگ،چوبرجی،سمن آباد،گڑھی شاہو،باغبانپورہ میں بارش ہوئی۔
ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن،واپڈاٹاؤن،نیازبیگ،ملتان روڈ،مسلم ٹاؤن،وحدت کالونی اورگلبرگ میں بھی بادل برس پڑے۔
نیاپل،تاج باغ،ہربنس پورہ،دھرمپورہ،مغلپورہ،کینٹ اورمیاں میرمیں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔

 

Leave a reply