تحریک انصاف نےمینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
گزشتہ روزپی ٹی آئی کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ اور صدر لاہور امتیاز شیخ کی جانب سے مینارپاکستان پرجلسے کیلئے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے اس لیے مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلسے کے شرکا قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ ہفتے کوپاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ کیا تھا لیکن جلسہ کا وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا تھا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بند کرا دی تھیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حسن نواز اور حسین نواز بری ہونگے یا نہیں، فیصلہ محفوظ
مارچ 19, 2024 -
جوبائیڈن کاامریکی صدارتی انتخاب نہ لڑنےکافیصلہ
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔