لاہور کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑی

0
52

پاکستان ٹوڈے:آج سے 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان

26 تفصیلات کے مطابق سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔

بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں

دوسری جانب جمعہ اور ہفتہ کے روز

مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادواور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع

Leave a reply