لاہومیں جلسہ کی اجازت:پی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع

0
42

تحریک انصاف نےجلسےکی اجازت کےلئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
لاہو رہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نےاکمل خان کی درخواست پرسماعت کی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب سنیئر نائب صدراکمل خان باری کی طرف سے وکیل اشتیاق خان اورخرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
درخواست میں پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ چودہ اگست کو لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں ۔ جلسہ اور ریلی نکالنا ہر شہری کا آئینی حق ہے ۔دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیاں نہیں ہونگی ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت دے ۔ عدالت درخواست گزار اور اسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے بھی روکنے کا حکم دے۔
عدالت نےکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب سنیئر نائب صدر اکمل خان باری کاعدالت کےباہرسےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں،پولیس مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں کہ جلسہ نہ کرو۔

Leave a reply