لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی بجٹ تقریر میں پی ٹی آئی پر خوب تنقید

0
46

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) حنا پرویز بٹ نے بجٹ تقریر میں مریم نواز کو وزیر اعظم کہہ کر مخاطب کر دیا، لیگی رکن حنا پرویز بٹ خطاب ایوان 

مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی بنیں تو پاکستان کی ہر بیٹی کو فخر ہے، آئرن لیڈی آف پاکستان ہیں مشکل وقت میں پارٹی کو نکالا والد کے ساتھ کھڑی رہیں، جادو ٹونے سے حکومتیں بنائی تو جاسکتی ہیں لیکن قائم نہیں رہ سکتیں، اپنے وقت کا فرعون جرائم کی سزا بھگت رہا ہے۔

عوامی جمہوری حکومت کو تیس دن مکمل ہوگئے اور تیس منصوبے جسے بجٹ میں رکھا گیا ہے، وسیم اکرم پلس اور پنکی پیرنی گینگ نے پنجاب کو جو سزا دی اب مریم پانچ سالوں میں دس سالوں کا کام کریں گی، مستحق لوگوں کو گھر پر راشن دیا اس کی تعریف سب کو کرنی چاہئیے۔

شہبازشریف نے جس طرح لیپ ٹاپس دئیے اسی طرح مریم نواز بھی لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیکس دیں گی، انڈے کٹے مرغیاں یا لنگر خانے ہمارا ویژن نہیں ہے۔

یہ یوتھ کو گالی گلوچ سکھاتے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ بنائیں اداروں پر حملے کریں اور سوشل میڈیا کی ٹرولنگ کریں، ہماری وزیر اعلیٰ خود اپوزیشن کے پاس خود چل کر گئیں کہ ان کے دفتر کے دروازے اپوزیشن پر کھلے ہیں، جس طرح ہیروں کیُ انگوٹھیوں خریدی گئیں کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو خود کی ہے

Leave a reply