مریم نواز شریف کے صوبہ پنجاب میں ائیر کوالٹی بہتر کرنے اور سموگ کم کرنے کے پلان پر عمل درآمد

0
31

(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ پنجاب میں ائیر کوالٹی بہتر کرنے اور سموگ کم کرنے کے پلان پر عمل درآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز

تفصیلات کے مطابق انسانی صحت کا قاتل زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے چھاپوں کا آغاز, ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صوبہ پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ای پی اے ٹیموں کی لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی کارروائیاں، آنے والے دنوں میں ماحولیاتی آلودگی، زہریلے مادوں کے اخراج اور سموگ کی وجہ بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے انسانی صحت کے لئے مضر اور کینسر سمیت مہلک بیماریاں پیدا کرنے والے دھوئیں کے تدارک کے ٹاسک پر عملدرآمد شروع، ان اقدامات سے ائیرکوالٹی انڈیکس بہتر ہوگا، سموگ کی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی۔

زیادہ دھواں پیدا کرنے والے علاقوں کی میپنگ بھی شروع کر دی گئی، دھوئیں کی مقدار جانچنے کے جدید آلات سے بھی مدد لی جائے گی، قانون سازی کے لئے بھی کام تیز کر دیا گیا، قانون سازی سے سزائیں اور بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صنعتوں کو ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ،صنعتیں جدید آلات اور طریقوں کو اختیار کریں تاکہ سب بیماریوں سے محفوظ ہوں، درخت پرندے اور انسان صاف فضا میں سانس لے سکیں۔

Leave a reply