مطالعہ کرنے کے بعد مسودہ کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں تھا،مولانا
سربراجمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مطالعہ کرنے کے بعدمسودہ کسی لحاظ سےقابل قبول نہیں تھا۔
پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکی رہائش گاہ پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)کاکہناتھاکہ اسدقیصرکی دعوت پرملاقات کےلئے آیاہوں، انہوں نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں کھانا کھانے آئے تھے کھا کر جارہے ہیں۔
مولانافضل الرحمان کامز یدکہناتھاکہ حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے،اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ مطالعہ کرنے کے بعد وہ مسودہ کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں تھا یہ قوم سے بڑی خیانت ہوتی اگر اس کا ساتھ دیتے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔ آئینی ترامیم کےلیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے۔ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔