معاشی پالیسیوں کےمعاملےپرحکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق معیشت کی صورتحال پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔پیپلزپارٹی نےکمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین پی پی نے بجلی کے زیادہ بلوں پر تشویش کا اظہارکیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ حکومت عوام سے کردہ وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے پر بھی تشویش کا اظہارکیاگیا۔ دیکھنا ہوگا کہ ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔ ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف امریکامیں وزیراعلیٰ پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں۔پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہارات نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق معاشی صورتحال سے متعلق پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا، پارٹی مشاورت سے آئندہ فیصلے کئے جائیں گے۔
پی پی ارکان نےکہاکہ ملک کی صنعت بیٹھ گئی ملک کیسے ترقی کرے گا۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیزپرپابندی عائد
اکتوبر 31, 2024 -
چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔