معروف بھارتی اداکارہ بہن کی موت کا صدمہ کے باعث چل بسیں

0
42

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی بیماری کے علاج کے دوران اداکارہ کو ’جھنک‘ بھی چھوڑنا پڑگیا تھا۔

ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق  خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ  بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘۔

Leave a reply