معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کل 10روزہ دورےپرکراچی جائینگے

0
12

معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کل دس روزہ دورےپرکراچی روانہ ہونگےجہاں پروہ مفتی منیب الرحمان سمیت اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کےمطابق کراچی دورےکےدوران ڈاکٹرذاکرنائیک کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔جس کےلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئےگئےہیں،کراچی میں ڈاکٹرذاکرنائیک کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کردی گئی ہے۔
2اکتوبرکی دوپہرکوکراچی ایئرپورٹ پرگورنرسندھ کامران ٹیسوری،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اورمیئرکراچی مرتضیٰ وہاب ڈاکٹرذاکرنائیک کابھرپوراستقبال کرینگے۔جہاں پرڈاکٹرذاکرنائیک کی ملاقاتیں مفتی تقی عثمانی اورمفتی منیب الرحمان کےساتھ شیڈول ہیں۔
اس کے علاوہ جامعۃ الرشیدکے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ ان کی سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کےساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

Leave a reply