ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ

0
21

ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکےآج واپس اپنےوطن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف ،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارسمیت وفاقی کابینہ کے وزرا نےملائیشیاکےوزیراعظم داتوسری انورابراہیم اوراُن کےوفدکونورخان ایئر بیس سے الوداع کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی، پاکستان کی ملائیشیا سے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں، جو پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔
وزیرِ اعظم ملائیشیا کا دورہِ پاکستان، پاک ملائیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

Leave a reply