موجیں ختم ہوگئی،پنجاب کےتعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات ختم ہوگئیں،آج سےتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق سرکاری سکولزہفتےمیں 5روزکھلیں گے،ہفتےمیں د وروزہفتہ اوراتوارکی چھٹی ہوگی۔مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک سکولز میں رہیں گے جبکہ خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔
جس سکول میں ڈبل شفٹ ہوگی اُس سکول میں پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگی، دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، جمعے کو سکول صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔