مہنگائی میں کمی آئی ہے،ایکسپورٹ 14 فیصد بڑھ گئی ہیں،عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ مہنگائی میں کمی آئی ہے،ایکسپورٹ 14 فیصد بڑھ گئی ہیں، ہماری حکومت میں ٹیکس فائلرز دگنے ہوگئے ہیں۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ملائیشیاکےوزیراعظم داتوسری انورابراہیم کادورہ پاکستان ہماری معیشت کےلئےبہترین ثابت ہورہاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور اے آئی کے معاملات میں فروغ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت پاکستان سے ملائیشیا ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ شنگھائی کانفرنس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ہے جس میں بارہ ممالک کے سربراہان پاکستان آئیں گے۔باہر کے وفود کا پاکستان آنا، تجارت کے فروغ کے اعلانات ملک کے لیے بہترین ثابت ہورہے ہیں، سعودیہ عربیہ کے اعلیٰ سطح وفد کی آمد جلد متوقع ہے۔
وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ مہنگائی میں کمی آئی ہے، ایکسپورٹ 14 فیصد بڑھ گئی ہیں، شرح سود نیچے آئی ہے، پیٹرول کم ہوا ہے،تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، یہ سب معاشی بہتری کے اشاریے ہیں۔ہماری حکومت میں ٹیکس فائلرز دگنے ہوگئے ہیں اس اضافے سے ٹیکس کلیکشن زیادہ ہوگی آئندہ دنوں میں فائلرز کی تعداد مزید بڑھے گی، اسٹاک ایکس چینج میں روزانہ ریکارڈ بن رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔